ناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ جانیں

بول نیوز  |  May 15, 2022

ناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ ناریل پانی پینے کے چند اوقات اور اس دوران ہو نے والے فائدے بھی جانیں تاکہ آپ بھی خود کو طاقتور اور صحتمند بنا سکیں۔

• صبح نہارمنہ:

صبح خالی پیٹ ناریل پانی پینے سے ہمارا میٹا بولزم درست ہوتا ہے، پیٹ کے تمام تر مسائل ( قبض اور ہاضمے کی خرابی ) کنٹرول میں آتے ہیں اور ساتھ یہ ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جسم کو انفیکشنز، وائرل بیماریوں اور جراثیموں سے بچانے میں مفید ہے۔

تحقیق کے مطابق ” ناریل کا پانی صبح کے وقت پینے سے جسم کو تازگی کے ساتھ ایسے جراثیموں سے تحفط ملتا ہے جن سے بچنا ہمارے لئے مشکل ہے جوکہ زیادہ تر ڈائریا یا دانتوں میں کیڑا لگنے کی ایک عام وجہ بنتے ہیں”۔

• کھانے سے پہلے اور بعد میں:

کھانے سے پہلےاور بعد میں ناریل پانی کو پینے سے پیٹ پھولتا نہیں ہے اور نہ کھانا بھی جلد ہضم ہوتا ہے۔

اس کو پینے سے جسم میں ایسے الیکٹرلائٹس پیدا ہوتے ہیں جو آپ کو زیادہ طاقت فراہم کرتے ہیں اور دل کے امراض سے بھی آپ کو بچاتے ہیں۔

• انرجی ڈرنک کے طور پر:

ہم مختلف سوفٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کو استعمال کرکے اپنے جسم میں کیمیکلز کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جس سے کئی ایک صحت کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جوکہ بہت خطرناک ہیں۔

ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ” ناریل سے اچھی کوئی انرجی ڈرنک نہیں ہے ۔ سستی اور کاہلی کا احساس ہونے لگے تو آپ ایک گلاس ناریل پانی پی لیں یہ فوری طاقت دیتا ہے اور جسم میں طاقت کو بڑھانے کے ہارمونز کو فعال کردیتا ہے۔”

• رات سونے سے قبل:

رات کو سونے سے پہلے اس کو پینا اس لئے مفید ہے کیونکہ یہ ڈپریشن اور انزائٹی کو کنٹرول کرتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں سکون کے ہارمونز کو متحرک کردیتا ہے جس سے آپ کو بہتر نیند آتی ہے۔

مزید پڑھیں40 mins agoشوگر کے مریض کو شدید گرمی میں کونسے پھل اور سبزیاں دی جائیں؟

کیا آپ کے گھرمیں بھی شوگر کے مریض موجود ہیں تواس شدید...

1 hour agoتھائی رائیڈ یا گُردوں کی خرابی، چمچ منہ میں رکھ کر صحت کا حال جاننے

کچھ لوگ صحت کے معاملے میں لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور...

16 hours agoمنکی پاکس کے مزید دو کیسز کی تشخیص

برطانیہ میں منکی پاکس کے دو مزید کیسز سامنے آ گئے۔ صحت...

22 hours agoنومولود بچوں کی ’اچانک اموات‘ کی بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان سمیت مغربی اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی بظاہر تندرست اور...

23 hours agoچمکتی جلد کے لئے سپلیمنٹ نہیں بلکہ اس اسمودی کو آزمائیں

لوگ ہمارا چہرہ ہی تو دیکھتے ہیں پھر کیوں نہ اس کی...

1 day agoسگریٹ نوشی کے بعد نیکوٹین کے اخراج میں مدد گار غذائیں

نشہ کسی بھی صورت میں ہو صحت کے لئے نقصان کا باعث...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More