مہنگائی میں اضافے کی وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور بیڈ گورننس بھی ہے، وزیر داخلہ

ہم نیوز  |  Jul 03, 2022

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے نتخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے اپنے مطالبات پیش کیے، تنخواہوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔

انہوں ںے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں مہنگائی کا اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی اصل وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے، گزشتہ ساڑھے تین سال میں بیڈ گورننس تھی، مہنگائی میں اضافے کی وجہ بیڈ گورننس بھی ہے، بیڈ گورننس کے ایشو کو اب ختم کیا جائے گا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسے نوازشریف کودکھ ہوا، عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہوا تھا، آئی ایم ایف سے معاہدہ تھا کہ آپ نے سبسڈی ختم کرنی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، سبسڈی صفر کرنے کیلئے پیٹرول مہنگا کرنا پڑا۔

اسلام آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ انتخابات کی طرف جاتے تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ تھا، ملک کو تباہی سے بچایا ہے، اب مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More