بھارت نے دریائے راوی میں ایک لاکھ 72 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا ، اونچے درجے کا سیلاب

روزنامہ اوصاف  |  Aug 15, 2022

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ بھارت نےاُجھ بیراج سے 1,71,797 کیوسک پانی چھوڑا ہے۔ دریائے راوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق راوی میں اونچے بہاؤ سے گوجرانوالہ، لاہوراور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے راوی سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے۔ تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں،مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے۔ تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار رہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More