بیرون ملک آنے جانے والے مسافروں کے لیے کرنسی فارم بھرنا لازم

اردو نیوز  |  Aug 16, 2022

حکومت پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان آنے اور پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر کرنسی ڈیکلریشن فارم لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے ’مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے اور جانے والے ہوائی مسافروں کو کسٹم ڈکلریشن (بشمول کرنسی ڈیکلریشن) فارم بھرنا پڑے گا۔‘

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ’ایف اے ٹی ایف کے قوانین کے نفاذ کے حوالے سے حکومت پاکستان کی سول ایوی ایشن کو جاری کی گئی ہدایات پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جس میں پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے بورڈنگ پاس کا اجراء کسٹمز ڈیکلریشن فارم سے مشروط ہوگا۔‘

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ‘ایئر لائینز پر یہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مسافر کو کرنسی ڈیکلریشن فارم کے بغیر بورڈنگ پاس جاری نہیں کریں گے اور اس سلسلے میں کسٹم حکام کا عملہ اور خصوصی کاؤنٹر ہوائی اڈوں پر متعین کیے جائیں گے۔ ائیر لائنز کا سٹاف بھی کسٹم حکام اور مسافروں کی معاونت کرے گا۔‘ سول ایوی ایشن اتھارٹی نےائیر لائنز کمپنیز کے ایجنٹس اور سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ’ائیر لائنز ٹکٹ بکنگ کے وقت مسافروں کو ڈیکلریشن فارم دینا یقینی بنائیں اور مسافروں کو بورڈنگ پاس بغیر کرنسی ڈیکلریشن کے جاری نہیں کیا جائے گا۔‘

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر بھی کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار بین الاقوامی سطح پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ایف اے ٹی ایف کے قوانین پر عملدرآمد کے لیے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر بھی کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔  

سول ایوی ایشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’پاکستانی ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر بھی کسٹم ڈیکلریشن فارم فل کریں گے۔

پاکستان آنے والی فلائٹ کے دوران فضائی میزبان مسافروں کو کرنسی و کسٹم ڈیکلریشن فارم پر کرنے کا اعلان کریں گے۔‘

ایف اے ٹی ایف کے قوانین پر عملدرآمد کے لیے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر بھی کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار دی گئی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ‘بین الاقوامی مسافروں کی آمد پر کسٹمز کاونٹر پر ڈیکلریشن کی تفصیل امیگریشن سے قبل فراہم کرنا ہوں گی۔ اس سلسلے میں پاکستان کسٹمز کو تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر عملہ متعین کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔‘ 

نوٹیفیکیشن کے مطابق ’بیرون ملک سے آنے والے تمام ملکی اور غیرملکی مسافروں کو کرنسی ڈیکلریشن فارم پر کرنا لازمی ہوگا اور جہاز کا عملہ تمام مسافروں کو کسٹم ڈیکلریشن فارم دوران پرواز مہیا کرنے کا پابند ہوگا۔‘  

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More