میرے ساتھ گائیں‘کہنے پر حرا مانی کو لائیو کانسرٹ میں گلوکاری چھوڑ نے کے مشورے مل گئے

روزنامہ اوصاف  |  Aug 17, 2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر حرا مانی کی ایک کانسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہےجس میں انہیں ’جا تجھے معاف کیا ‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم حرا نے پرفارمنس سے قبل خواہش کی کہ شرکا بھی ان کے ساتھ گانا گائیں۔حرا نے مائیک کئی بار شرکا کی جانب گھمایا لیکن شرکا کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔ہال میں چھائی خاموشی پر حرا نے کہا کہ ’میرے ساتھ گا کر اس پرفارمنس میں میرا ساتھ دیں ورنہ میں پرفارمنس شروع نہیں کروں گی لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے باوجود شرکا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔حرا مانی نے گانے پر شرکا کا رد عمل سامنے نہ آنے پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر کانسرٹ کے شرکا نے بھرپور رد عمل دیا۔حراکی وائرل ویڈیو پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور صارفین انہیں گلوکاری کو چھوڑ کر اداکاری تک محدود رہنے کے مشورے دے رہے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More