وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اپنے عہدے سے مستعفی

اردو نیوز  |  Sep 25, 2022

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

اتوار کو لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

مسلم لیگ ن کے ترجمان کے مطابق نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو استعفیٰ پیش کیا۔

’وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔‘

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چار ماہ میں بھرپور صلاحیت کے ساتھ کام کیا اور پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔

اس اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و قومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ’سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کوبجھانا پڑی۔‘

جمعے کو احتساب عدالت کی جانب سے دائمی وارنٹ گرفتاری کی معطلی کے بعد سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔

اسلام آباد میں گزشتہ کئی دنوں سے اسحاق ڈار کی بطور وزیرخزانہ واپسی کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں۔

ان اطلاعات کی بنیاد اسحاق ڈار کی سپریم کورٹ اور احتساب عدالت میں وارنٹس کی معطلی ہیں۔

اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے کہا تھا کہ ’اسحاق ڈار جلد پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ وارنٹ معطل ہونے سے انہیں موقع ملے گا کہ وہ نیب تحقیقات کو جوائن کر لیں اور کیس آگے چلے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More