سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کیلئے گلوبل پارٹنرز کا تعاون بہت اہم ہے، آرمی چیف

ہم نیوز  |  Sep 26, 2022

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کیلئے گلوبل پارٹنرز کا تعاون بہت اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کینیڈین ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر نے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More