’ڈیٹ‘ کی بات احمقانہ، ’ہم ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے ہیں‘

اردو نیوز  |  Sep 30, 2022

بالی وُڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستانی اداکار عمران عباس کو ’ڈیٹ‘ کرنے کی خبروں کو احمقانہ قرار دے دیا ہے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق امیشا پٹیل نے عمران عباس کے ساتھ ڈیٹ کی افواہوں کو احمقانہ اور بچگانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرے اچھے دوست ہیں۔

امیشا پٹیل نے کہا کہ ’میں نے یہ خبریں سنی ہیں اور ان پر بہت ہنسی ہوں، یہ ساری بات بہت ہی احمقانہ اور بیوقوفی پر مبنی ہے، میں اپنے دوست سے بہت عرصے بعد ملی ہوں، یہ صرف ایک ملاقات تھی۔‘

کچھ روز پہلے امیشا پٹیل اور عمران عباس کی بحرین میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد امیشا پٹیل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔

ویڈیو میں دونوں سٹار نے سنہ2001 میں ریلیز ہونے والی امیشا پٹیل اور بوبی دیول کی فلم ’کرانتی‘ کے گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر ایکٹنگ کی ہے۔

    View this post on Instagram           A post shared by Ameesha Patel (@ameeshapatel9)

اس ویڈیو کے اپلوڈ ہونے کے بعد یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ امیشا پٹیل اور عمران عباس ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

امیشا پٹیل نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’ہم ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے ہیں، میں عمران کو تب سے جانتی ہوں جب ہم امریکہ میں اکٹھے پڑھتے تھے، ہم ابھی ایک تقریب میں ملے تھے جس کے بعد ہم نے بعد میں بھی ملاقات کی اور پھر یہ ویڈیو بنائی، یہ میرا اور اس کا پسندیدہ گانا ہے، لہذا یہ ایک حادثاتی ویڈیو تھی۔‘

عمران عباس بالی وُڈ کی تین فلموں میں کام کرچکے ہیں جس کے باعث انڈیا میں انھیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

عمران عباس اکثر ہندی گانوں پر اپنی ویڈیو بناتے رہتے ہیں۔

خیال رہے امیشا پٹیل کی نئی آنے والی فلم ’غدار 2‘ کے دسمبر 2022 میں سینیما گھروں میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More