شمالی کوریا کے تجربے کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا نےمیزائل داغ دیے

ہم نیوز  |  Oct 05, 2022

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے جواباً 2 ،2 میزائل  فائر کردیے۔

شمالی کوریا کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے بھی عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔

امریکہ او جنوبی کوریا کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 4 میزائل بحیرہ جاپان میں داغے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی کوریا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے امریکی ساختہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2، 2 اے ٹی اے سی ایم ایس بیلسٹک میزائل فائر کیے گئےہیں۔

جنوبی کوریا نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ میزائل تجربےشمالی کوریا کی جانب سے طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کا جواب ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More