یوکرین جنگ: امریکہ نے یوکرین کو روسی اہداف پر حملہ کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کی

بی بی سی اردو  |  Dec 07, 2022

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے یوکرین کو روسی اہداف پر حملہ کرنے کی ’نہ حوصلہ افزائی کی ہے اور نہ ہی اسےاس قابل بنایا۔‘

انہوں نے یہ بیان ایسے وقتدیاجب ماسکو نے کیف پر تین روسی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملے کرنے کا الزام لگایا، جن میں سے دو یوکرین سے سینکڑوں میل دور ہیں۔یوکرین نے اس معاملے پر کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پیوتن نے بارہا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی فراہمی کے ذریعے ’ریڈ لائن‘ کو پار نہ کریں‘۔امریکہ کی قیادت میں نیٹو کے فوجی اتحاد نے کیف کو اس طرح کے ہتھیار فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے، ان خدشات کے درمیان کہ یہ جوہری ہتھیاروں سے لیس روس کے ساتھ ایک بڑی کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے جس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔پیر کے روز ریازان اور سراتوف کے علاقوں میں دو روسی ہوائی اڈے پر دھماکوں کی اطلاع ملی۔ ان مقامات پر سٹریٹجک اسلحہ تھا اور جہاں سے یوکرین کے اہم بنیادی ڈھانچے پر باقاعدہ میزائل حملے کیے جاتے تھے۔روس نے کہا کہ یوکرین کی سرحد سے متصل کرسک کے علاقے میں منگل کو ایک اور حملہ ہوا۔روس کا یوکرین پر تازہ ترین میزائل حملہ پیر کو ہوا، جب ملک بھر میں مختلف اہداف پر 70 راکٹ فائر کیے گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ان حملوں میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ملک بھر میں لاکھوں لوگ اب بجلی اور پانی سے محروم ہیں، جس سے یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ منفی درجہ حرارت میں لوگ ہائپوتھرمیا سے مر سکتے ہیں۔منگل کو ایک بریفنگ میں مسٹر بلنکن نے روس پر الزام لگایا کہ ’وہ شہری بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو لوگوں کو گرمی، پانی اور بجلی کی سہولت فراہم کر رہا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ماسکو اب ’سرد موسم کو ہتھیار بنا رہا ہے یہ یوکرین میں روزانہ کی حقیقت ہے‘۔ انکا کہنا تھا کہ ’ہم نے نہ تو یوکرینیوں کو روس کے اندر حملہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے اور نہ ہی اسے اس کے قابل بنایا ہے، لیکن یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یوکرائنی اپنے ملک کے خلاف جاری روسی جارحیت کے ساتھ ہر روز کس کیفیت سے گزر رہے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ وہ پُرعزم ہیں کہ یوکرائنیوں کے پاس ’اپنے، اپنی سرزمین اور اپنی آزادی کے دفاع کے لیے ضروری سامان موجود ہے‘۔ان کے ساتھ بات کرتے ہوئے، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے زور دے کر کہا کہ امریکہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کو تیار کرنے سے نہیں روکے گا۔مسٹر آسٹن نے مزید کہا کہ واشنگٹن پہلے ہی یوکرین کو 19 ارب ڈالر سے زیادہ سیکیورٹی امداد دے چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More