ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، مذاکرات نہیں کرنے تو نہ کریں، عمر ایوب

ہم نیوز  |  Dec 19, 2024

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ حکومت نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں، نہیں تو نہ کریں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے تشکیل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اور نہ ہم نے کسی کے پاس جانا ہے۔ اگر کسی نے مذکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 24نومبر کے احتجاج کے دوران عمران خان کو رہا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی ،شیر افضل مروت

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی۔ جبکہ عدالت کا وقت تین یا چار بجے تک ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیوں اتنی دیر تک سماعت جاری رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More