انڈونیشیا پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Dec 19, 2024

قاہرہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈونیشیا پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دارہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووسوبیانتو سے ملاقات کی۔ اور انہیں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی، تجارتی اور اقتصادی امور میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔ کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے فروغ سے متعلق امو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار ہے۔ اور انڈونیشیا پام آئل فراہم کرنے والے ملک کے طور پر بہترین مقام رکھتا ہے۔ پاکستان خوردنی تیل کی ضروریات پورا کرنے کے لیے انڈونیشیا سے برآمد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا

وزیر اعظم نے آسیان میں سیکٹورل پارٹنر کا درجہ حاصل کرنے پر انڈونیشیا کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے تعاون اور حمایت سے آسیان کا مکمل ڈائیلاگ پارٹنر بنے گا۔

شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ انڈونیشیا کے صدر نے قبول کر لی۔ انڈونیشیا کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا فلسطین کے لیےغیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ پرابووسوبیانیو اور شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جامع طریقہ کار اختیار کرنے پر زور بھی دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More