سچ ٹی وی | Dec 19, 2024
سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 27دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر صوبے بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔
قبل ازیں سندھ حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی17ویں برسی کے موقع پر وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں ہیلی کاپٹر دینے کی درخواست کی ہے ۔ برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں فضائی نگرانی کےلئے وفاقی وزارت داخلہ سے ہیلی کاپٹر طلب کیاگیا ہے ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More