پاکستان کے اہم شہر میں’’ جن ‘‘نے عور ت کے بال کاٹ ڈالے ، شوہر نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا ، علاقے میں خوف و ہراس

روزنامہ اوصاف  |  Sep 24, 2020

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اہم شہر میں’’ جن ‘‘نے عور ت کے بال کاٹ ڈالے ، شوہر نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا ، علاقے میں خوف و ہراس ۔۔۔سانگلہ ہل اپنی بیوی کے خود ہی بال کاٹ کرجن کا ڈارمہ رچانے والے2افراد گرفتار ۔عوام افواہوں پر کان نہ دھریں شہر میں خوف و ہراس کی فضا کو ختم کرنے کیلئے ہر شہری اپنا اپنا کردار ادا کرے ۔ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل ملک خالد کی پریس کانفرنس۔ڈی ایس پی ملک خالد نے پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے شہر بھر میں جن کا ڈرامہ رچا کر عوام میں خوف و ہراس پید ا کر رکھا تھا جس سے شہری ذہنی طور پر شدید پریشان تھے اور علاقہ مکین اپنی فیملیوں کو لیکر اپنے عزیزو اقارب کے پاس دوسرے شہروں میں جانا شروع ہو گئی تھیں جس سے علاقہ میں مزید خوف کا ماحول پیدا ہوگیا تھا پولیس نے ایسے واقعات کی تحقیق کرنے کے بعد متاثرہ خاتون کے خاوند کو تحویل میں لے لیا تو سارے حقائق کھل کر سامنے آگئے کہ اس نے اپنی بیوی کے بال خود مشاورت سے کاٹ کر جن کا ڈرامہ رچا لیا پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More