ثناء خان کی تصاویر پر اُن کے شوہر کا اظہارِ محبت

بول نیوز  |  Nov 29, 2020

 بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کی نئی تصویروں پر اُن کے شوہر نے اُن سے اظہارِ محبت کیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ر شتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناء خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔

متعلقہ خبرثناء خان کی شادی کی تصاویر وائرل

حال ہی میں بالی وڈ سے لاتعلقی کا اعلان کرنے والی اداکارہ...

ثناء خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے سبز رنگ کا خوبصورت غرارہ زیب تن کیا ہوا ہے اور اُس کے ساتھ ہی حسین زیور بھی پہنا ہوا ہے۔

جبکہ ثناء خان کے مہندی لگے ہاتھ اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے ہر چیز کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’الحمدللّٰہ‘۔

مفتی انس نے اہلیہ کی دلکش تصویروں پر کمنٹ سیکشن میں دل والے ایموجیز بناکر اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔

واضح رہے کہ ثناء خان نے صرف 22 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویریں شیئر کی ہیں جن پر اب تک 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More