مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 24, 2021

مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے اپنا پریس کلب کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ خواجہ سرائوں کی ایک تنظیم نے اپنے اجلاس کے بعد ایک ویڈیو جاری کردی ہے جس میںانھوںنے کہا ہے کہ اب شہر میں آئے روز کوئی نہ کوئی نیا پریس کلب کھول دیا جاتا ہے۔ ہر ایرا غیرا صحافی بنا پھر رہا ہے۔ نہ کوئی تعلیم کی شرط ہے نہ قابلیت کی ۔تو کیا ہم خواجہ سرائوں کو یہ حق حاصل نہیں کہ ہم بھی اپنا الگ سے پریس کلب بنا لیں، خواجہ سرائوں کے ہیڈکا کہنا تھا کہ وہ پاکستان بھر کے خواجہ سرائوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس پریس کلب کے ممبر بن جائیں ۔ اس کے بعد ڈھول بجتا ہے اور ایک خواجہ سرا ڈانس کرکے پریس کلب کا افتتاح کرتا ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More