کرس گیل کا ’گگلی چیلنج‘ کے بعد ’شلوار چیلنج‘ سوشل میڈیا پر وائرل

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

پی ایس ایل 6 میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے وہیں ماحول کو مزید ہلکا پھلکا اور سازگار بنانے کلیئے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو چیلنج دینے کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے بیٹسمین کرس گیل نے گگلی چیلنج کے بعد شلوار چیلنج دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

دلچسپ ویڈیو پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرس گیل نے دو منٹ میں شلوار میں ازار بند ڈالا اور چیلنج پورا کیا۔

https://www.facebook.com/watch/?v=190235375766427

اس چلینج کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور کرس گیل کے اس نئے چیلنج سے مداح خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے آغاز پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل نے گگلی چیلنج متعارف کرایا تھا جس کی ویڈیو ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

Join the #GooglyChallenge with @henrygayle #HBLPSLTaranay #HBLPSL6 #MatchDikhao pic.twitter.com/2kIHQ0gle2

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2021

گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ڈانس کیا، پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں حسن علی کو گگلی چیلنج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

🔥 @RealHa55an bringing some masti to the HBL PSL 6 Googly Challenge!

Send us your videos with the hashtag: #GooglyChallenge #HBLPSL6 #MatchDikhao pic.twitter.com/mRFayXKfSC

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2021

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More