13 ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا نے کامیابی حاصل کر لی

بول نیوز  |  Oct 20, 2021

13 ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق 13ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ سوئی سدرن گیس اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے مسلم کلب چمن کو 0ـ3 گول سے ہرا دیا۔وقفے تک پاکستان واپڈا کی ٹیم کو مسلم کلب کے خلاف 0ـ1 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں پاکستان واپڈا نے مزید دو گول کر کے مقابلہ 0ـ3 گول سے جیت لیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے شہباز طارق، اشفاق الدین اور احمد فہیم نے ایک، ایک گول کیا اور مسلم کلب کے کھلاڑیوں نے میچ میں کم اسکور کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔دوسرا میچ سوئی سدرن گیس کمپنی اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More