کرونا وائرس : سعودی عرب میں یومیہ اموات میں کمی، 2852 نئے کیسوں کی تشخیص

العربیہ  |  Jul 14, 2020

سعودی عرب میں کووِڈ-19 سے روزانہ ہونے والی اموات میں کئی ہفتے کے بعد پہلی مرتبہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں اس مہلک وائرس کا شکار 20 مریض چل بسے ہیں۔وزارتِ صحت نے سوموار کو کرونا وائرس کے 2852 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔

سعودی عرب میں اب تک کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کل کیسوں کی تعداد 235111 ہوچکی ہے۔وزارت صحت نے کووِڈ-19 کے مزید 2704 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔اس طرح کل صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 169842 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران میں روزانہ 30 سے 56 تک اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔اب 20 نئی اموات کے بعد سعودی عرب میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2243 ہوگئی ہے۔

آج بھی دارالحکومت الریاض میں کووِڈ-19 کے سب سے زیادہ 258 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ساحلی شہر جدہ میں 235، الہفوف میں 203 اور الدمام میں 177 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔باقی کیس مملکت کے دوسرے شہروں اور قصبوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

#الصحة⁩ تعلن عن تسجيل (2852) حالة إصابة جديدة بفيروس ⁧#كورونا⁩ الجديد (كوفيد19)، وتسجيل (20) حالات وفيات رحمهم الله، وتسجيل (2704) حالة تعافي ليصبح إجمالي عدد الحالات المتعافية (169,842) حالة ولله الحمد. pic.twitter.com/d2De7gPdyJ

— و ز ا ر ة ا لـ صـ حـ ة السعودية (@SaudiMOH) July 13, 2020 کرونا وائرس کے خطرے کی سطح میں کمی

سعودی عرب میں گذشتہ نو روز کے دوران میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس طرح اس وائرس کے خطرے کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس کی نشان دہی عالمی ماہرین پر مشتمل ٹیموں کے وضع کردہ نقشے سے ہوئی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے گلوبل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ اور ایڈمنڈ جے سفرا مرکز برائے اخلاقیات کی ٹیموں نے دنیامیں کرونا وائرس کے پھیلنے کے رجحانات کی نشان دہی کے لیے یہ نقشہ وضع کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More