خوبصورت ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے شادی کرلی

سماء نیوز  |  Oct 30, 2020

فائل فوٹو

ہالی ووڈ کی معروف خوبصورت اور سپر ہٹ اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے کولن جوسٹ سے شادی کرلی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن اور اداکار کولن جوسٹ نے شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور خاص دوستوں کو مدعو کیا تھا۔

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے تقریب میں صرف قریبی اور مختصر افراد کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔ دونوں نے شادی کیلئے پیلی سیڈس ، نیویارک کا انتخاب کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 35 سالہ اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن اور 38سالہ کولن جوسٹ نے مئی2019 میں منگنی کی تھی۔

اسکارلٹ جوہانسن کی یہ تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ اداکار ریان رینولڈس اور فرانس کے بزنس مین سے شادی کرچکی ہیں جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اسکارلٹ جوہانسن فلم لوسی، میرج اسٹوری، گھوسٹ ورلڈ، میچ پوائنٹ، ایونجرز، کیپٹن امریکا، ریڈ اسپیرو، آئرن مین، دی پرسٹیج، دی ہورس وسپر، اسپائڈر مین اور بلیک وڈو سمیت کئی مشہور اور سپر ہٹ فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

اسکارلٹ جوہانسن کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہین، جب کہ متعدد ایوارڈز کیلئے انہیں نامزد بھی کیا گیا۔ اسکارلٹ کی فلموں میں شمولیت فلم کی کامیابی کی ضمانت بھی سمجھی جاتی ہے۔ اسکارلٹ کا شمار دنیا کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More