یورپا فٹبال لیگ ، آرسنل نے ڈنڈالک کو تین صفر سے شکست دے دی

92 نیوز  |  Oct 30, 2020

 لندن (92 نیوز) یورپا فٹبال لیگ میں آرسنل نے ڈنڈالک کو تین صفر سے شکست دے دی۔

یورپا فٹبال لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں۔ ٹیموں کی اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ گروپ بی کے میچ میں آرسنل اور ڈنڈالک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں ۔ آرسنل کی ٹیم حریف پر مکمل طور پر چھائی رہی اور تین صفر سے میچ اپنے نام کیا۔

گروپ جی میں ایتھنز اور لیسسٹر سٹی کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ لیسسٹر سٹی کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی ۔

گروپ ایف میں نیپولی اور ریال سوسیڈائیڈ کے  درمیان مقابلہ ہوا۔ نیپولی نے حریف ٹیم کو ایک صفر سے دھول چٹائی۔ ٹوٹنہم کی ٹیم کو رائل انٹورپ نے ایک صفر سے شکست دے دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More