نیٹ فلیکس کے سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی

ہم نیوز  |  Jan 21, 2021

دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا نے جہاں دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچایا وہیں اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے صارفین کی تعداد میں 85 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کے صارفین کی تعداد 20 کروڑ 30 لاکھ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

جس کے بعد نیٹ فلیکس کے شیئرز میں اچانک 12 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ چند روز قبل نیٹ فلیکس نے رواں سال ریکارڈ 70 ہالی وڈ فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی میں نیٹ فلیکس کا منافع کم ہو کر 54 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگیا تھا جو 2019 کے اسی عرصے میں 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

تاہم مجموعی طور پر سال کی آخری سہ ماہی میں نیٹ فلیکس کا ریونیو 21.5 فیصد اضافے کے بعد 6 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں نیٹ فلیکس میں ریکارڈ 3 کروڑ 70 لاکھ ممبر شپس کا اضافہ ہوا جن کی ادائیگی بھی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

نیٹ فلیکس نے سرمایہ کاروں کو ارسال کیے گئے ایک خط میں کہا کہ ‘ ہم بہت خوش ہیں کہ اس منفرد چیلنجنگ وقت میں ہم اپنے کاروبار کو بڑھاتے ہوئے دنیا بھر میں موجود اپنے ممبرز کو فرار، رابطے اور لطف کا ذریعہ فراہم کررہے ہیں’۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More