ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 25, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موم سرد اور خشک رہے گا ،پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، گلگت بلتستان اورشمال مشرقی پنجاب میں بارش اوربرفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ سب سے زیادہ بارش : کشمیر: سری نگر 23 ، اننت ناگ 20 ، جموں 05 ، پنجاب: سیالکوٹ (ائرپورٹ 01 ، شہر 02) ، گلگت بلتستان: اسکردو میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران استور میں01 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی12، لہہ ،زیارت منفی11،استور،گوپس،قلات منفی 10، کوئٹہ منفی09،اسکردو منفی07،گلگت،ہنزہ منفی06،دالبندین،مالام جبہ اور پارا چنار میں منفی 05سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More