نااہل درباری پھر وقت سے پہلے مٹھائیاں کھا رہے ہیں، شہبازگِل

بول نیوز  |  Feb 25, 2021

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل درباری پھر وقت سے پہلے مٹھائیاں کھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ20 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ سے بھاگنے والے پورے حلقے میں دوبارہ ہاریں گے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اب کی بار بھی کیلبری کوئین تمام تر غنڈہ گردی اور حربے کے بعد بھی ناکام ہونگی۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا کہنا تھا کہ میاں مفرور کا بیانیہ مجھے کیوں نکالا کے علاوہ کچھ نہیں جبکہ ووٹ کو عزت دو کے کھوکھلے نعرے لگانے والے سینٹ میں دوبارہ ہارس ٹریڈنگ چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضیاء کی گود سے مشرف کے این آر او تک ووٹ کو بیچنے والے ووٹ کی عزت کے کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ میاں مفرور نے فرار ہوتے وقت پاؤں تلے روند دیا تھا جبکہ ایک طرف انتخابات کی شفافیت چاہنے کا ڈرامہ، دوسری طرف اوپن بیلٹنگ سے کنی کترانا منافقت ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More