کرنسی ایکسچینج ریٹ 7 دسمبر: عارضی بہتری کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں پھر کمی

اردو نیوز  |  Dec 07, 2021

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں عارضی بہتری کے بعد ایک مرتبہ پھر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 176.79 روپے رہی۔ یہ پیر چھ دسمبر کو 176.48 روپے تھی، یوں ایک روز کے بعد روپے کی قدر میں 18 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 199.58 روپے، برطانوی پاؤنڈ 234.86 روپے، آسٹریلوی ڈالر 125.38 روپے، سعودی ریال 47.12 روپے، اماراتی درھم 48.13 روپے، کویتی دینار 583.97 روپے، عمانی ریال 459.15 روپے، کینیڈین ڈالر 138.94 روپے اور بحرینی دینار 468.90 روپے ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید چھ اگست کی نسبت 50 پیسے کم ہوئی ہے۔ پیر کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 177.5 اور قیمت فروخت 178.75 روپے تھی جو منگل سات اگست کو تبدیل ہو کر قیمت خرید 177 اور قیمت فروخت 178.6 رہی۔ 

فاریکس ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 234.5 اور قیمت فروخت 237 روپے رہی۔

سعودی ریال کی قیمت خرید 46.85  روپے اور قیمت فروخت 47.35 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 47.8 اور قیمت فروخت 48.3 روپے رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More