کراچی: کورنگی میں کچرا اٹھانےوالی چینی کمپنی کے ملازمین پرحملہ

سماء نیوز  |  Jan 19, 2022

کراچی کے ضلع کورنگی میں نامعلوم افراد نے کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کے ملازمین پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے کئی ملازمین کو زخمی کر دیا۔

کورنگی سولہ ہزار روڈ پر کچرا اٹھاںے کا کام کرنے پر عملے پر حملہ و تشدد کیا گیا، جس پر سندھ سالڈ ویسٹ حکام کی جانب سے تھانہ زمان ٹاؤن میں واقعہ کا مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

سندھ سالڈ ویسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کورنگی راشد رؤف کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے اسلحہ کے زور پر بھی ملازمین کو کام سے روکا اور حراساں کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کورنگی کے مطابق ماضی میں افغانی باشندوں کو گھروں سے کچرا اٹھاںے کا ٹھیکہ دینے والے مبینہ طور پر حملے کروا رہے ہیں، کچرا مافیا ضلع کورنگی میں چینی کمپنی اور سالڈ ویسٹ کو کام کرنے سے روکنا چاہتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کر دیا ہے اور کام جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ضلع کورنگی کی 13 یوسیز میں  کچرا آٹھاںے پر مامور عملے کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عملے کو کام جاری رکھنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

ضلع کورنگی میں چینی کمپنی کی جانب سے گھروں سے مفت کچرا اٹھانے کا کام شروع کیا گیا ہے جبکہ ماضی میں گھروں سے کچرا اٹھانے کے پیسے وصول کیے جاتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More