شمالی کوریا سے کووڈ انفیکشن کی پہلی مرتبہ تصدیق کے بعد اب چھ افراد کی بخار سے اموات کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد زیرعلاج بھی ہیں۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز مرنے والے چھ افراد میں سے ایک شخص کووڈ پازیٹیو پایا گیا تھا۔
کے سی این اے نے رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ اپریل کے آخر سے پورے ملک میں بڑی تیزی سے پھیلنے والے ایک نامعلوم بخار کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جمعرات کے روز اٹھارہ ہزار لوگوں میں اِس بخار کی علامات سامنے آنے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 8 سو افراد کو علاج کے لیے الگ کرکے آئسولیشن وارڈز میں داخل کر دیا گیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق گزشتہ روز صدر کم جونگ اُن نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہی کے لیے وبائی امراض کی روک تھام کے قومی مرکز کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جمعرات کو پہلی بار کووڈ انفیکشن کی موجودگی کا اعتراف سامنے آنے کے بعد ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے یہ دعوٰی کیا جاتا رہا تھا کہ وہ اس عالمی وبا کو روکنے میں کامیاب رہا ہے۔یاد رہے کہ ملک کی ڈھائی کروڑ کی آبادی نے کورونا ویکسین کی خوراک بھی نہیں لی ہے کیونکہ شمالی کوریا نے کورونا کے عالمی ویکسین پروگرام کوویکس اور چین کے سائنو ویک بائیو ٹیک سے ویکسین لینے سے انکار کر دیا تھا۔ مزید پڑھیں11 hours agoنیو دہلی، خوفناک آتشزدگی، 26 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
مغربی دہلی میں منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک تجارتی عمارت میں...
14 hours agoبھارت میں سوگ؛ اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے اربوں روپے ڈوب گئے
بھارت میں اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے...
15 hours agoبلیک کوبرا کو پانی پلانے کی وڈیو وائرل
بھارت میں بلیک کوبرا کو گلاس کے ذریعے پانی پلانے کی وڈیو...
17 hours agoکرناٹک میں تبدیلی مذہب کے خلاف قانون کو جلد نافذ کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کی تیاری
بھارتی ریاست کرناٹک میں تبدیلی مذہب کے خلاف قانون کو جلد نافذ...
18 hours agoمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے
یو اے ای کے صدر اور ابوظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن...
23 hours agoاب عمرہ زائرین مکہ اور مدینہ کے علاوہ دیگر شہر بھی جاسکیں گے
عمرہ زائرین کو مکہ اور مدینہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی...
تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ
General Rectangle – 300×250