دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، اتحادی جماعتیں، دو صوبائی حکومتوں کو وارننگ

ہم نیوز  |  Oct 06, 2022

اسلام آباد: آئین اورقانون کی حدود کو پھلانگ کر وفاقی دارالحکومت پردھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس بات کا فیصلہ وزیراعطم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت معنقدہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کی آلہ کار بن کر فساد کی راہ ہموار کرنے سے باز رہیں۔

اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں قومی سلامتی کے خلاف سازش اور ڈپلومیٹک سائفر میں ردوبدل کی تحقیقات پر کابینہ کے فیصلوں کی حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ ایف آئی اے قومی مفادات پرضرب لگانے کے معاملے پرتحقیقات جلد مکمل کرے۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت آئین وقانون کے مطابق ملوث کرداروں کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرنے کا عمل تیز کیا جائے۔

تحریک انصاف دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، تیاری رکھیں، آنے والے بنیں، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اداروں کو آئین کی راہ سے ہٹانے والا غدار، سازشی اور فسادی ہے، اس آئین شکن کو قانونی نکیل ڈالنا خود آئین کا تقاضا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More